ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شان و شوکت کے ساتھ نکلا جلوس غوثیہ

شان و شوکت کے ساتھ نکلا جلوس غوثیہ

Tue, 10 Jan 2017 23:52:57  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،10/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آج بتاریخ 10 جنوری 2017 دوپہر بارہ بجے آل انڈیا محمدی مشن کے زیر اہتمام حضرت غوث الثقلین قطب ربانی محبوب سبحانی غوث الاعظم محی الدین شیخ عبد القادر جیلانی بڑے پیر دستگیر کے نام سے منسوب گیارہویں شریف کے موقع پر جلوس غوثیہ اپنی روایتی انداز اور شان و شوکت کے ساتھ نکا لا گیا۔یہ جلوس درگاہ حضرت مخدوم شاہ میناکے آستانے سے برآمدہوکرشاہ مینا شاہراہ ہوتے ہو ئے وایا شاہ مینا مارگ ہو کر میڈیکل کالج کیمپس کے اندر واقع درگاہ حضرت حاجی الحرمین شاہ کے آستانے پہونچ کر اختتام ہوا۔جلوس میں سب سے آگے قاضی شہر مفتی ابو العرفان میاں فرنگی محلی، مشن کے صدرسیدایوب اشرف کچھوچھوی، مشن کے نائب صدر شاکر علی مینائی، سید اقبال ہاشمی، ڈاکٹر احسان اللہ، ممتاز خان سکریٹری،سیداحمدندیم،سید محمد احمد میاں کچھو چھوی، حضرت مولانا سید ابو بکر شبلی اشر ف کچھوچھوی، مولانا امان عتیق، فیضان عتیق فرنگی محلی، محمد ارشد، مولانا ذاکر حسین، مولانا منو ر حسین، بستوی، سید جنید اشرف کچھو چھوی، اور ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام شہر کی انجمنیں، بز ر گان دین سے عقیدت رکھنے والے سبھی طبقہ کے لوگوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔ جلو س غوثیہ کی قیادت شہر قاضی مفتی ابو العر فان میاں فرنگی محلی، اور آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایو ب اشرف کچھوچھوی نے کی۔ جلوس میں شرکت کرنے کے لئے صبح سے لوگوں کے آنے کا تانتا لگا ہوا تھا۔ لوگ بینر جھنڈے، بگیوں سے درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا پہونچے۔ جہاں دس بجے جشن غوث الوریٰ کا پروگرام اپنے طے شدہ وقت سے شروع ہوگیا۔ جشن کی شروعات قاری عارف رضا رضوی نے تلاوت قرآن پاک سے کی۔ آئی ہو ئی انجمنوں نے نعت و منقبت کا شاندار نذرانہ پیش کیا۔ نظامت کے فرائض مولانا ذاکر حسین اشرفی نے انجام دیا۔ قاضی شہر مفتی ابوالعرفان میاں فرنگی محلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت شیخ عبد القادر جیلانی نے اشاعت دین اور لوگوں کی اصلاح کے لئے خود  کو ہمیشہ مشغول رکھا۔ قر آن و حدیث اور اپنی زندگی کے صبح و شام سے لوگوں کے ذہن اور فکر کو دین اسلام کی راہ پر موڑ دیا۔ ان کی زندگی لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی قادری سلسلہ دنیا ئے اسلام میں مو جود ہے۔آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایوب اشرف کچھوچھوی نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ حضرت غوث اعظم کی پیدائش ماہ رمضان کی یکم تاریخ 471 ہجری میں ہو ئی تھی۔ پیدائش سے ہی روزے کی حالت میں رہتے تھے۔ اور گیارہ تاریخ کو جشن عید میلاد النبی ہمیشہ منایا کر تے تھے۔ کہ آپ کی محبت اور جذبہ کا ان کو یہ انعام ملا کہ آج دنیا ئے اسلام گیارہویں شریف ان کے نام سے مناتی ہے۔ مولانا سید ابو بکر شبلی نے اپنے خصوصی خطاب میں غوث پاک کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے چوری کی نیت سے آئے انسان کو قطب بناکر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ عبد القادر اللہ کی تو فیق سے جس کو بدلنا چاہتا ہے وہ چاہے کسی بھی مقصد سے آئے اس کا ذہن نہیں بلکہ دل بدل جاتاہے۔ جلوس میں عبد المنان مشاہدی، قاری شرف الدین، آل مصطفیٰ،سید محمد ہاشم، سید علی حسین،منے میاں مینائی،سعیدوارثی، محمد عارف میاں نقشبندی،سیدپرویزاشرف،سیدشفیق احمد،سیدذوالفقاراحمد،سیدارشاداحمد،سیدمحمدامیر،محمدفضل وغیرہ کے ساتھ ہزاروں عاشقان غوث اعظم شامل ہو ئے۔ شاکر علی مینائی بابو بھائی نے بھی صحافیوں اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور تمام انجمنوں و علماء کرام کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے ضلع انتظامیہ سے جلوس غوثیہ کے لئے اپنی پرانی مانگ حضرت شاہ دوشی کھدرا واقع مزار تک جلوس غوثیہ لے جانے کی مانگ انتظامیہ سے کی ہے۔ اس پر موقع کثیر تعداد میں لوگ مو جود تھے۔


 


Share: